سماج اور قوم کے افراد کی خدمت کرنا ایک اخلاقی اور سماجی ضرورت ہے، زمین پر بسنے والی مخلوقِ خدا میں بے شمار ایسے افراد بستے اور جیتے ہیں، جن کے پاس اپنی جائز ضروریات کی تکمیل وتسہیل تک کے وسائل نہیں ہوتے ، بے سہارا اور بے یار ومددگار انسانوں کی خدمت بے شمار خیروسعادت کا باعث ہے، اور خدا وندقدوس کی طرف سے بیش بہا اجروثواب کا ذریعہ ہے۔ آج سماج کی کسی پریشان حال کو ایک پیسہ اس کی ضرورت کے لیے دے دیجیے کل آخرت میں جب اس کا ثواب دیکھیں گے، تو حیرت واستعجاب کی انتہا نہ رہے گی کہ ایک پہاڑ کے برابر اس کا حق الخدمت ملے گا ، اوردنیا میں نیک نامی اس پر مماد۔


سوشل ویلفیئر پروگرام


» مدد کا ہاتھ بڑھانے میں پہل کرنے کے لئے اور سیلاب جیسی مختلف قدرتی آفات، چکروات، زلزلے میں تمام متاثرہ افراد پر مکمل اخلاص کے ساتھ مدد فراہم کرنا

» محفوظ پینے کے پانی کے نظام کو انسٹال کرنے کے لئے اور ورکنرپن، پانی، اور زمین کے انتظام کے لئے نقل و حرکت کی تشہیر کے طور پر ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہے.

»  فنڈز دستیاب کرنے کے لئے اور صحت کی دیکھ بھال کیمپ (صحت چیک کرنے کے لیے، آنکھ چیک کرنے کے لیے، اور صحت کی بیداری اور دیکھ بھال پروگرام وغیرہ) کو منظم کریں اور متبادل ادویات کی تحقیق کے نظام (یونانی طبی کی طرح) میں مشکل بیماریوں کے لئے بہتر علاج تلاش کرنے کے لئے مصروف ہیں.

» طلبہ کے فائدے کے لئے مختلف تنظیموں کے پلیسمینٹ کو پورا کرنا


بورویل

پانی زندگی ہے، ہر ذی حیات کے لیے پانی کی ضرورت ہے ہوا اور سانس کی طرح ہے،ہر ذی روح کی روح پانی ہے،جن علاقوں میں پانی کا بحران ہے، انھیں وضو کرنے، نہانے برتن اور کپڑے وھونے، پینے اورکھانا پکانے میں وہ مشکلات پیش آتی ہیں کہ اللہ کی پناہ!

جامعہ اکل کوا نے انھیں باتوں کے مد نظر ملک اور صوبہ مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں بور ویل کا انتظام واہتمام کیاہے، اب تک ۲۴۰۰ /بورویل سے مخلوق خدا فیض یاب ہو رہی ہے، جہاں پانی کی زیادہ قلت ہے وہاں جامعہ نے بورویل کے اہتمام وانصرام میں توجہ زیادہ مبذول کی ہے، صرف امسال جامعہ نے ۱۱۰/ بورویل کا انتظام مکمل کیا ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ خدمت کندگان قوم کا بھر پور صلہ دے آمین۔

خدمتِ بیوگان

جامعہ اکل کوا نے ’’خدمت بیوگان فنڈ‘‘ میں اس وقت ۲۱۵/ بیوہ خواتین کے نام مندرج ہیں، جامعہ ان تمام بیوہ خواتین کی ماہانہ رقوم سے مدد کرتا ہے جس کی شکل یہ ہوتی ہے کہ کوئی معتبر ومعتمد شخص اگرباسانی آمد وفت کرتا ہے تو اس کے بدست معاون کی رقم بیوہ خاتون کو بھیج دی جاتی ہے، یا منی آرڈر یا کسی سرپرست کے ذریعہ مطلوبہ رقم مطلوبہ بیوہ کو پہونچانے کی حتی المقدور ہرماہ کوشش کی جاتی ہے۔البتہ رمضان میں سحر وافطار کے اھتمام کے لیے بیوہ خواتین اور غریبوں کو اس فنڈ سے مزید مدد کی جاتی ہے۔

مہمان و عبادت خانے

جامعہ اکل کوا ایسے مکانات کی تعمیر میں بھی دلچسپی لیتا ہے جو بیک وقت دو کام انجام دینے کے لیے استعمال ہو سکیں وقت عبادت اسے عبادت خانے کے طور پر استعمال کیاجائے، اور پھر اس میں رہائش ضرویات کی تکمیل بھی ہو سکے ، اب تک جامعہ اس طرح کے مکانات ۴۶۵۰ کی تعدادمیں تعمیر کے مراحل سے گزر چکا ہے۔

جامعہ نے اس نوعیت کے تعمیراتی عمل کے لیے منظم پلان بنایا ہے جس کے لیے ایک بات یہ بھی از حد ضروری ہے کہ جہاں اس طرح کے مکان کی تعمیر کی بات ہو وہاں کے لوگ پہلے جامعہ کو درخواست کی شکل میں مطلع کریں، پھر جامعہ اس کو فائل شکل دے گا، کتنی کاسٹ آئے گی، تعمیراتی مراحل کی نگرانی کون کرے گا؟ پھر سارے حالات سے واقف ہوکر جامعہ سے پوری طرح رابطہ کون رکھ سکے گا؟ ان تمام باتوں کو مد نظر رکھ کر تعمیراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جاتی ہے،تاکہ صحیح عمل میں خیانت کی در آمدگی کوکم سے کم بلکہ ختم کیا جا سکے۔

جامعہ مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں تین نوعیت کی اجازت دیتا ہے،﴿۱﴾ نئی تعمیر﴿۲﴾جاری تعمیر میں تعاون﴿۳﴾الگ نوعیت کی تعمیر مثلاً ڈبلیویسی بلاک، دروازے اور کھڑکیوں کی تعمیر، ٹین شڈ، احاطہ کی چہار دیواری وغیرہ۔

امسال جامعہ کی اس منصوبہ کے تحت یہ کامیابی رہی ہے کہ ۱۲۵ عبادت خانے رہائشی طرز کے تعمیر کرائے جاچکے ہیں۔

افطار وسحر کا اہتمام

’’جامعہ‘‘ رمضان المبارک کے محترم مہنے میں اس بات کا خصوصی اھتمام کرتا ہے کہ مختلف پس ماندہ علاقوں اور شہروں کے دبے کچلے، غریب نادار، ضر ورت مند، کمزور وناتواں، بیکس،بدحال ،اور خستہ وخجستہ افراد واشخاص کو رمضان میں افطار وسحر کے لیے مالی تعاون کا اھتمام کرے، تاکہ رمضان کی برکتوںسے اور بہاروں والے مہنےو سے پوری طرح فیض یاب ہو سکیں ، کبھی کبھی بل کہ اکثر غلہ جات، کپڑے، میوے، کجھوریں، اور دوسری ضروری اشیا ء افطار وسحور کے لیے مہیا کرائی جاتی ہیں۔

ایسا بھی ہوتاہے کہ افطار پارٹی کے نام سے بڑی تعداد میں افطار کی دعوت دے کر روزے داروں کو روزہ کشائی کے لیے شہروں اور دیہاتوں میں عزت واہتمام کے ساتھ مدعو کیا جاتاہے۔

افطار وسحورکا اہتمام کرنے میں مالی تعاون کرنے والے مسلمانوںاور مالدار اشخاص کی ہدایت کے مطابق جیسی جیسی اشیائ کی فروخت وتقسیم کی بات ہوتی ہے جامعہ انھیں کے مطابق افطار وسحور میں اھتمام کرتاہے، اورحقائق پر مبنی رپورٹ انھیں بذریعہ فون یاخط بھیجتا ہے جس سے خیر خواہان قوم اور جامعہ کے معاونین کو فطری طور پر خوشی ہوتی ہے کہ بندگان خدا کی ایک بڑی ٹیم ان کے اموال سے فیض یاب ہوکر ان کے لیے آخرت کے ثواب کا باعث بن رہی ہے۔

عید الاضحی میں قربانی

جامعہ عید الاضحی کے اسلامی تہوار کے موقع پر اس بات کا شدت سے اھتمام کرتا ہے کہ ایسی خوشی کی گھڑی جس میں ۳ یوم تک خالق ارض وسما کی طرف سے ضیافت کا عام اعلان ہے مسلمانان شہر ودیہات اپنی خوشی کا بھر پور اظہار کرسکیں۔ اس کے لیے جگہ جگہ ضرورت مندوں کی ضیافت رب سے مستفیض ہونے کی غرض سے قربانیوں کا اہتمام جامعہ کی دلچسپوںمیں شامل رہا ہے، تاکہ ہر غریب اور اس کے بچے قربانی کے گوشت سے اپنی خوشی دوبالا کرسکیں اور اسلامی تہوار سے کما حقہ محظوظ ہوسکیں ۔

جامعہ ہرایسے مخلص افراد کو ہر وقت تیار رکھتا ہے جو دیہات اور کھیڑے کے مجبور ومعذوراور بے کس وبے بس لوگوں سے رابطہ کر کے انھیں قربانی کے جانور یا اس کا گوشت وقت ضرورت بآسانی بہم پہونچائیں۔

اس طرح الحمد للہ ہمارے خدام ومعاونین کانٹ ورک مخلصانہ ودردمندانہ نہج پر کام کی شاہ راہ پر رواں دواں رھتا ہے۔اللہ انہیں بھی جزائے خیر دے۔﴿آمین﴾



رابطہ کیجئیے

جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم
اکّل کوا
ضلع نندوربار
مہاراشٹر، ہند
فون: +۹۱-۲۵۶۷-۲۵۲۲۵۶
فیکس:+۹۱-۲۵۶۷-۲۵۲۳۰۶
ای-میل: hgvakk@gmail.com

صدر